بی این پی نے واشک کے ضمنی انتخابات میں میرزابد ریکی کی حمایت کا اعلان

  • September 29, 2018, 11:36 pm
  • National News
  • 66 Views

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے واشک کے ضمنی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی اسمبلی سے نامزد میر زابد ریکی کی حمایت کا اعلان کیااعلامیہ میں ضلع کے عہدیداروں ‘ کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حاجی زابد ریکی اور قومی اسمبلی سے پارٹی امیدوار میر نذیر بلوچ کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں پارٹی قائد نے پارٹی کے ضلعی عہدیداروں و یونٹ سیکرٹریز ‘ ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز و دیگر عہدیداران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بی این پی اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدواروں کو کامیاب بنانے میں کسی قربانی سے دریغ نہ کریں ۔