اناڑیوں کی حکومت کے کام فوج کو سنبھالنے پڑرہے ہیں، جمعیت

  • September 29, 2018, 11:36 pm
  • National News
  • 61 Views

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کااجلاس صوبائی امیرسینٹرمولانافیض محمدکی صدارت میں ہواجس مین تنظیمی اورسیاسی صورتحال،18اکتوبرکوصوبائی سطح پرمفتی محمودکانفرنس کے انعقادسمیت دیگرامورپرغورکیاگیااوراہم فیصلے کئے گئے ،اجلاس سے مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناانوارالدین،مولاناامیرزمان،مولاناغلام قادرقاسمی،مولاناعبداللہ جتک،مولانانوراللہ،صاحبزادہ کمال الدین،مفتی غلام حیدر،حاجی محمدحسن شیرانی،حاجی عبدالباری اچکزئی اورسیدجانان آغانے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 18اکتوبرکوکوئٹہ میں عظیم الشان مفتی محمودکانفرنس ہوگی جس سے قائدجمعیت مولانافضل الرحمن خطاب کریں گے کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں انہوں نے کہاکہ نے کہا ہے کہ اناڑیوں اور موقع پرستوں کی حکومت کے کام فوج کو سنبھالنے پڑ رہے ہیں۔ چین جیسے دیرینہ دوست کے وزیر خارجہ کی آمد کے موقع پر سرد مہری کا مظاہرہ کیا گیا اورسی پیک پر مشیر اقتصادی امور کے بیان کی وجہ سے چیف آف آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ کو چین جانا پڑ ا کیونکہ فوج اقتصادی راہداری کی ضامن ہونے کی وجہ سے چاہتی ہے کہ سابقہ حکومت کی طرح نئی بھی سی پیک منصوبے کو جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر ہونے والی غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے ثابت ہوگیا ہے کہ مختلف پارٹیوں سے مسترد عناصر کو حکمران جماعت میں لاکر جتوایا گیا ،جنہیں بولنے کی تمیز ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ کی شرم و حیات ۔ وزیر اعظم عمران خان حکومت چلانے کا کوئی تجربہ ہے اور نہ ہی ان کی ٹیم کو۔ اس لئے جو بھی بات وہ کرتے ہیں انہیں واپس لینا پڑتی ہے۔ لاابالی میں وزیر اعظم اور وزرا کوئی بھی بات کردیتے ہیں ،انہیں سمجھایا جاتا ہے تو اعلان واپس لینا پڑتا ہے۔ جس سے جگ ہنسائی کے علاوہ ملک کو بھی عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔