پولیس جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے،ڈی آئی جی

  • September 28, 2018, 12:20 am
  • National News
  • 52 Views

کوئٹہ (این این آئی ) ریجنل پولیس آفیسر و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے شہر میں پولیس کے گشت کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں پاک فوج نے ماضی کی طرح ایک بار پھر کمانڈر سدرن کمانڈ کی جانب سے کوئٹہ پولیس کے تھانے خالق شہید کے عملے کے گشت کیلئے 3 گاڑیاں 4 موٹر سائکلیں دی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مذکورہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چھابیاں ایس ایچ او خالق شہید خالد بڑیچ کے حوالے کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن عرفان بشیر و دیگر آفیسران بھی موجود تھے ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے خالق شہید تھانے کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور وارداتوں کو روکنے کیلئے 3 گاڑیاں اور 4 موٹرسائیکلیں فرائم کی ہیں ان گاڑیوں پر بلٹ پروف پلیٹیں ، ہڈ ، وائرلیس سیٹ و دیگر جدید سامان پولیس نے اپنی جانب سے نصب کروایا ہے تاکہ ان گاڑیوں پر موٹر سائیکلوں کے ذریعے علاقوں میں گشت کر کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناکر ملک دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ہمیشہ قربانی کے جذبے سے اپنے فرائض منصبی کو سرانجام دیا ہے اس لئے پولیس کی اپ گریڈیشن کا معاملہ حکومت کے پاس ہے ہمیں امید ہے کہ بہت جلد حکومت اس کو منظور کر کے ملازمین میں پائی جانے والی تشویش دور کریگی کیونکہ سیکرٹریٹ سمیت صوبے کے دیگر ملازمین کی اپ گریڈیشن ہوچکی ہے اور دوسرے صوبوں میں بھی پولیس کی اپ گریڈیشن ہوچکی ہے صرف بلوچستان ہی واحد صوبہ ہے جہاں پر یہ عمل التواء کا شکار ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاق صوبے میں روٹیشن کے مطابق آفیسران کی تعیناتی کو یقینی بناتا ہے وفاق سے جب آفیسران آئیں گے تو بلوچستان میں آفسیران کی کمی دور ہوگی پولیس کے آفیسران اور عملے نے ہمیشہ پروفیشنلزم کے طور پر فرض شناسی سے اپنی ذمہ داری نبھائی ہے جس کی وجہ سے صوبے میں امن قائم ہورہا ہے ۔