جے یو آئی مجلس عاملہ کااجلاس ،مفتی محمود کانفرنس کی تیاریوں کوحتمی شکل دیدی

  • September 28, 2018, 12:10 am
  • National News
  • 36 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے مجلس عاملہ کااہم اجلاس ضلعی دفترواقع جناح روڈ میں زیرصدارت مولاناحافظ حمداللہ منعقدہوا اجلاس میں ضلعی امیرنے کہا ہے کہ صوبائی اور اضلاع کی سطح پرکنوئننگ باڈیوں کی تشکیل کو خوش آئندقراردیتے ہوِئے تمام حلقوں کو تاکیدکی کہ ضلعی کنوئنرکیساتھ بھرپورتعاون کریں اوررکن سازی مہم میں بڑھ چڑکرحصہ لیں انہوں نے کہاکہ کنوئننگ باڈیاں اپنی زمہ داریاں نبھائیں جبکہ ضلعی جماعت اور یونٹوں کے نظم باقاعدگی کیساتھ جماعتی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے اجلاس میں جے ٹی آئی کوئٹہ کی تین سالوں سے متزلزل صورت میں قائم تنظیمی ڈھانچے پر غور کیا گیا اور طے ہواکہ ضلعی امیراس حوالے جے ٹی آئی کے صوبائی اور مرکزی زمہ داران کیساتھ بات چیت کرکے جلدجے ٹی آئی کے ضلعی تنظیمی صورتحال پر حتمی رائے قائم کرکے ضلعی جماعت کے اجلاس میں پیش کریں گے تاکہ فیصلے کے تحت جے ٹی آئی کو فعال بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جاسکے اس طرح جے ٹی آئی کے صوبائی قیادت سے المتاس کی گئی کہ وہ ضلعی تنظیم کے صفوں میں ایسے نوجوان کارکنوں کوجے یوآئی بھیج دیں جن کارکنوں کاتعلیمی سلسلہ مکمل ہوچکاہے اوردستوری حوالے سے ایسے نوجوان مزیدتنظیم میں کام کرنے کے اہل نہیں ہوسکتے اجلاس میں جمعیت علمااسلام کے مرکزی جماعت کے فیصلے کے تحت اور جمعیت علمااسلام کے صوبائی جماعت کے زیراہتمام 18اکتوبر2018کوکوئٹہ میں منعقدہونیوالے مفتی محمودکنونشن کاخیرمقدم کرتے ہوئے فیصلہ کیاگیاکہ جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ مفتی محمودکنونشن کیلئے ضلعی سطح پر بھرپورتیاریوں کاآغازکرے گی اورکنونشن کی کامیابی کیلئے بڑے پیمانے پرپروگرام ترتیب دیئے جائیں گے اجلاس میں مفتی محمودکنو نشن کے سلسلے میں مدارس کے ذمہ داران کو دعوت دینے کیلئے ضلعی امیرمولاناحافظ حمداللہ کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں بروقت موجودضلعی اراکین ساتھ ہوں گے۔ اس طرح کنولنشن سے متعلق مختلف اموروضع کرنے اوراقدامات کیلئے مولوی خدائے دوست کے زیرنگرانی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی حاجی عبدالصادق،حاجی نورگل خلجی،حکیم حبیب اللہ،عزیزاللہ پکتوی،میراسحاق زاکرشاہوانی اورمفتی رحمت اللہ اس کمیٹی کے ممبران کے طورپر ہوں گے اجلاس میں فیصلہ ہواکہ جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کی سطح پرمفتی محمودکنوکشن کی کامیابی کیلئے بھرپورکرداراداکیاجائیگااس طرح ضلعی اجلاس میں فیصلہ ہواکہ مفتی محمودکنونشن کی تشہری مہم کے آغازکے طورپرسات اکتوبر بروزاتوارتین بجے پریس کلب کوئٹہ میں عظیم الشان ورکرزسیمینارمنعقدکیاجائیگاجس سے جمعیت علمااسلام کے صوبائی اور ضلعی رہنماخطاب کریں گے اس سیمینارمیں جمعیت علمااسلام سے وابستہ تمام یونٹوں کے ذمہ داران،مجلس شوری کے اراکین،مجلس عمومی کے اراکین اور دینی مدارس کے مہتممین اور اساتذہ کرام شرکت کریں گے اس سیمینارمیں مفتی محمود کنونشن کی تیاریوں کا باقاعدہ آغازکیاجائیگاتمام یونٹوں کے ذمہ داران کو تاکیدکی گئی ہے کہ وہ ورکزسیمینارمیں بھرپورطوراور بروقت شرکت کریں۔ اس طرح فیصلہ ہواکہ کوئٹہ کی سطح پر نو صوبائی حلقوں میں بڑے مفتی محمودسیمینارمنعقدکئے جائیں گے جس کا شیڈول واضع کیاگیا8 اکتوبر بروزسوموار حلقہ پی بی 27تین بجے مفتی محمودکنونشن منعقدہوگی ،9اکتوبربروزمنگل حلقہ پی بی 30+31 کی سطح پرتین بجے مشترک پروگرام منعقدہوگی،10 اکتوبربروزبدھ حلقہ پی بی 26 کی سطح پرتین بجے پروگرام منعقدہوگی،11اکتوبربروزجمعرات حلقہ پی بی 24 کچلاک میں تین بجے پروگرام منعقدہوگی،12اکتوبربروزجمعہ حلقہ پی بی 25 پر تین بجے نواکلی میں پروگرام منعقدہوگی،13اکتوبربروزہفتہ حلقہ پی بی 32پرتین بجے گوہرآبادمیں پروگرام منعقدہوگی،14اکتوبربروزاتوارحلقہ پی بی 28پرپشتون آبادمیں تین بجے پروگرام منعقدہوگی،15اکتوبربروزسوموارحلقہ پی بی 29پر تین بجے کلی اسماعیل میں پروگرام منعقدہوگی اس طرح طے ہواکہ مندرجہ بالاتاریخوں میں ایک دن صبح کاتعین کرکے پنجپائی میں پروگرام کاترتیب طے کیاجائیگااس طرح فیصلہ ہواکہ 17اکتوبربروزبدھ دو بجے ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائیگی جس میں ضلعی قیادت ،یونٹوں کے ذمہ داران پیدل جبکہ ریلی کے پیچھے کارکن موٹرسائکلوں میں ہوں گے ۔اور شہرکے مختلف روڈوں پر جائیں گے جبکہ انصارالااسلام کو منظم کرنے کی صورت میں ریلی نکالنے پر غورکیاجائیگا۔