پرامن جدوجہد کی راہ میں رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے ،ایچ ڈی پی

  • September 28, 2018, 12:10 am
  • National News
  • 32 Views

کوئٹہ(پ ر)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل احمد علی کوہزاد کی فوری رہائی اور ان پر قائم بے بنیاد مقدمات کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ ایک منظم سازش کے تحتHDPکے قائدین و کارکنوں کو مقدمات میں ملوث کر کے پارٹی کے جمہوری سیاسی اور پر امن جدوجہد کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے مگر یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہیں کہHDP کسی صورت امن کے قیام ترقی و خوشحالی صوبے اور کوئٹہ کے شہریوں کے آئینی و قانونی حقوک کے حصول کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوگی۔ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ طویل عرصے سے پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مختلف قسم کے مقدمات میں ملوث کر کے سالوں عدالتوں کے چکر لگوانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ پارٹی رہنماوں و کارکنوں پر قتل اقدام قتل سمیت طرح طرح کے کیس بنائے گئے مگر ہمیشہ پارٹی نے آئین و قانون کا احترام کرتے ہوئے بے بنیاد مقدمات کا سامنا کیا اور عدالتوں سے سرخرو ہو کر بیگناہ ثابت ہوئے اب گزشتہ کچھ عرصہ سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کے خلاف قسم قسم کی افواہیں پھیلا کر پارٹی کی سیاسی و سماجی کردار کشی کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو واضح طور پر ثابت کر رہا ہیں کہ یکطرفہ طور پر پارٹی کے خلاف سازش کے زریعے کاروائی کی جا رہی ہے بیان میں کہا گیا کہ احمد علی کہزاد پی بی26 سے حلقے کے عوام کے منتخب نمائندے اور ہزارہ قوم کے سیاسی جماعت کے سیکرٹری جنرل ہیں انہیں قتل جیسے سنگین مقدمے میں ملوث کرنا ایک گھناونی سازش ہیں پارٹی نے جس طرح ماضی میں ہر طرح کے مقدمات کا سامنا کر کے سرخروی حاصل کی ہے اسی طرح احمد علی کہزاد نہ صرف بے گناہ ہیں بلکہ یہ واضح ہو رہی ہے کہHDPکی جمہوری سیاسی جدوجہد سے خائف عناصر نہیں چاہتے کہ پارٹی ہزارہ قوم اور صوبے کے عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں۔ بیان میں کہا گیا کہ عوام کے منتخب نمائندے اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل پر قائم بے بنیاد مقدمات کا خاتمہ کر کے پارٹی کو پر امن و جمہوری جدوجہد جاری رکھنے دیا جائیں تاکہ جمہوری عمل جاری رہیں اور عوام کی ترقی و خوشحالی کا راستہ ہموار ہو سکیں۔