بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے ،مولاناہاشمی

  • September 28, 2018, 12:10 am
  • National News
  • 33 Views

کوئٹہ( پ ر) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ قلعہ سیف اللہ بازار میں دن دہاڑے چارلیویز اہلکاروں کی شہادت قابل مذمت،دردناک وافسوس ناک واقعہ ہے حکومت امن وامان کی بحالی لیویز اہلکاروں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتارکری۔ لیویزاہلکارمحفوظ نہیں تو عام افراد کاکیا حال ہوگا لیویزاہلکاروں کی شہادت علاقے میں امن وبھائی چارے کی فضا خراب کرنے کے مترادف ہیں ۔یہ اہلکارانتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتے تھے اس لیے حکومت لواحقین کوفی الفور معاوضہ دیں اوران کے بچوں کی کفالت کا انتظام کریں ۔لیویز اہلکاروں کی تنخواہوں ومراعات میں اضافہ کیا جائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں بازار میں گزشتہ دنوں شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں منیر احمد،محمد اکرم کاکڑ،خیر اللہ کاکڑ،رسالدارافضل کے گھروں پر ان کے لواحقین سے تعزیت وفاتحہ خوانی کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحمیدمنصوری بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے لیویز اہلکاروں کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔شہید لیویز اہلکاروں کے لواحقین نے مولانا عبدالحق ہاشمی کو دوران ملازمت مسائل وپریشانی سے آگاہ کیا اس موقع پر مولانا عبدالحق ہاشمی نے مزید کہا کہ قیام امن کیلئے لیویزاہلکاروں کاکردار اہم ہے اورنواحی علاقوں میں چوروں ڈاکوؤں کے خلا ف اورامن کیلئے جدوجہد قابل تعریف وقابل تقلید ہے منشیات کے خاتمہ ومنشیات فروشوں کے خلاف بھی جدوجہد سب کے سامنے ہیں مگر یہ کاروائیاں وجدوجہد عوام سے مخفی رکھا گیا ہے ۔بلوچستان کے طول وعرض میں امن وامان کی قیام میں لیویز اہلکاروں نے اہم کردار ادا کیا قربانیاں دی ہیں جبکہ لیویز اہلکاروں کے مسائل بے شمارہیں تنخواہوں ومراعات کا مسئلہ حکومت لیویزاہلکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔بلوچستان میں امن وامان کی بحالی اور بدامنی کے خاتمے کیلئے حکومت کو لیویز اہلکاروں کواعتماد میں لیکر منصوبہ بندی کرنی چاہیے بلوچستان پہلے سے بدامنی کاشکار ہیں ایف سی ،پولیس سمیت دیگر سیکورٹی فورسزکو لیویز اہلکاروں کی نسبت زیادہ مراعات ووسائل میسر نہیں مگر لیویزاہلکارپریشانی ومسائل کے شکار ہیں ۔قبائلی علاقوں میں لیویز کی اہمیت بہت زیادہ ہے اوریہاں کے عوام لیویز اہلکاروں پر اعتماد بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے اب عوام دشمن قوتوں نے لیویز کو ٹارگٹ بنایا جو لمحہ فکریہ ہے ۔