گورنر بلوچستان کے عہدے پر تعیناتی عمل میں نہیں لا ئی جاسکی

  • September 27, 2018, 12:56 am
  • National News
  • 33 Views

کوئٹہ (این این آئی) گورنر بلوچستان کے عہدے پر تعیناتی عمل میں نہیں لا جاسکی ، وفاقی حکومت کو کسی ایک نام کو حتمی شکل دینے میں مشکلات کا سامنا، ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان کے عہدے کے لئے کئی اہم سیاسی و غیر سیاسی شخصیات سرگرم ہیں بلوچستان میں مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کی جانب سے بھی کئی مختلف نام وفاقی حکومت کو دئیے گئے ہیں جس کے باعث وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم کو کسی ایک نام کو حتمی شکل دینے میں مشکلات کا سامنا ہے ،واضح رہے سابق گورنر محمد خان اچکزئی کے چھ ستمبر کو مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر بلوچستان ا سمبلی میر عبدالقدوس بزنجو قائم مقام گورنر بلوچستان ہیں ۔