مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

  • September 27, 2018, 12:55 am
  • National News
  • 36 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے ڈولی میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹرک پر سوار 2 افراد زخمی ہوگئے لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈرائیور اور اس کا ساتھی زیر تعمیر قریبی سڑک کے لئے ریت لے کر جارہے تھے لیویز حکام کے مطابق فائرنگ سے ٹرک پر سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ایک شخص کی حالت نازک بتائی گئی تھی واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی تھی۔