احمد علی کہزاد کا ضمانت منسوخ، قتل کے مقدمہ میں گرفتار

  • September 27, 2018, 12:55 am
  • National News
  • 62 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء احمد علی کوہزاد کی ضمانت منسوخ کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ون اسداللہ خان نے قتل کے مقدمے میں ضمانت منسوخ ہونے کے بعد ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء احمد علی کوہزاد کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئیے جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے سی آئی اے تھانہ منتقل کردیا گیا ،واضح رہے کہ احمد علی کہزاد اور مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کے خلاف محمد حفیظ نامی لاپتہ جیولر کے قتل کا مقدمہ درج ہے مذکورہ لاپتہ جیولرز محمد حفیظ کی لاش مری آباد میں خالی پلاٹ سے برآمد کرلی گئی تھی جس کے بعد مقتول کے ورثاء نے احمد علی کہزاد سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا اس سلسلے میں سی آئی اے پولیس نے پہلے ہی تین ملزمان کو گرفتار کرلیاتھا جبکہ احمد علی کہزاد سمیت دوملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے گئے تھے تاہم احمد علی کہزاد نے عدالت میں درخواست قبل از گرفتاری دائر کی تھی جیسے گزشتہ روز خارج کردیا گیا،درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے کے بعد احمد علی کہزاد کو حراست میں لے لیاگیاہے یاد رہے کہ احمد علی کہزاد عام انتخابات میں غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق کوئٹہ کے حلقہ پی بی 26سے کامیاب قرار پائے تھے تاہم ان کے خلاف افغان شہری ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھابلکہ وہ مذکورہ مقدمے میں بھی نامزد تھے ۔