زمینداروں کو بجلی کامتبادل فراہم کرنے اور بے روزگاری وکرپشن کے خاتمہ کو یقینی بنایاجائے، مولانا عبدالحق ہاشمی

  • September 27, 2018, 12:54 am
  • National News
  • 39 Views

کوئٹہ (پ ر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ نئی حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی پر توجہ دیکر بلوچستان سے بجلی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ،زمینداروں کو بجلی کامتبادل فراہم کرنے اور بے روزگاری وکرپشن کا کا خاتمہ یقینی بنایاجائیں عوام کی امیدیں نئی حکومت سے ہیں مگر نئی حکومت کا قبلہ ابھی تک درست نہیں ہوا ۔بجلی وپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کیاجائے ۔بلوچستان کی ترقی کیلئے سی پیک سے بلوچستان کو ان کا حق دیا جائے حکومت کوئٹہ، لورالائی سمیت بڑے شہر وں کی ترقی کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں ۔کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی کام کیا جائے۔ملک کو کنگال کرنے والے، معاشی بدحالی تک پہنچانے والے مجرموں کو قرارواقعی سزادی جائیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ لورلائی کے دوران ارکان وذمہ داران سے گفتگواورنظم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر امیر ضلع نورالدین غلزئی ودیگر ذمہ داران بھی موجودتھے مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ ختم نبوت اور انبیائے کرام ؑ کی ناموس تحفظ کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے ۔ تحفظ ختم نبوت اور نامو س رسالتؐ آئین پاکستان کا تقاضا ہے ۔ ہالینڈ میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے بنانے کے مقابلے کو وقتی طور پر معطل کیا گیاہے ، منسوخ نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بڑے بڑے شہروں واضلاع کے ہیڈ کوارٹرز میں صفائی وٹریفک کا نظام ٹھیک نہیں پینے کا پانی ناپید ،سڑکیں تباہ ،زراعت کیلئے بجلی،عوام کے علاج وتعلیم کیلئے مناسب ادارے نہیں۔غرباء وبے روزگاری عام ہے۔ ان حالات میں عوام مایوس ہورہے ہیں جن سے امید لگاکر بیٹھے تھے وہ بھی کوئی خاص کاکردگی نہیں دکھارہے ۔