احمد علی کہزاد کی گرفتاری ہزارہ قوم کیخلاف سازش ہے ، ایچ ڈی پی

  • September 27, 2018, 12:53 am
  • National News
  • 37 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں پارٹی کے سکیرٹری جنرل اور منتخب رکن صوبائی اسمبلی احمد علی کو ہزاد کی بلا وجہ گرفتاری اور انھیں بے بنیاد مقدمات میں ملوث کر نے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کو پارٹی اور ہزارہ قوم کے خلاف گہری سازش قرار دیا ،بیان میں کہا گیا کہ پارٹی کے سکیرٹری جنرل کو جس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے ان کا اس مقدمے سے کسی طرح کا تعلق نہیں نہ جا نے انتظامیہ کن وجوہات اور کس بنیاد پر سیاسی رہنماؤں اور عوام کے منتخب نمائندؤں کے خلاف کاروائی کرتی ہیں ،جس مقدمے میں احمد علی کو ہزاد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اس مقدمے کے فریقین پہلے ہی تحریری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کر چکی ہے کہ HDP کے جنرل سکیرٹری کا اس علاقے سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں پولیس اور CIAدرست تفتیش کے بجائے انتقامی کاروائیوں کے زریعے بیگناہ افراد اور سیاسی قائدین کے خلاف جانبدارانہ کاروائیاں کرکے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا ، بیان میں کہا گیا کہ پارٹی رہنما کو گرفتار کرنے کے بعد ان سے ملاقات پر بھی پابندی لگائی گئی ہیں ،پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کو ان کے حراست میں لینے سے بے خبر رکھ کر ان کے بنیادی آئینی و قانونی حقوق کی پائمالی کی جا رہی ہیں پارٹی کے قائدیں اور کارکنوں کی بڑی تعدادCIA مرکز اور مختلف تھانوں کے چکرلگا کر جنرل سکیرٹری کے متعلق باز پرس کر رہے ہیں مگر ہر جگہ سے انتہائی تضمیک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے پولیس اہلکار اور انکے متعلق بتانے سے گریزاں ہیں،یوں لگتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک معزز شہری اور سیاسی رہنما کے بجائے کسی دہشت گرد کو گرفتار کر رکھا ہے ،بیان میں کہا گیا کہ پارٹی اپنے قیام کے بعد سے ہی مختلف قسم کے مقدمات کا سامنا کر رہی ہے ،پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو بے بنیاد مقدمات سے نہ دبایا جا سکتا ہیں اور نہ ہی انھیں ڈرایا جا سکتا ہیں،ہم کسی صورت خوف زدہ نہیں ہوگے پولیس اور CIAکا عملہ اور انتظامیہ ہمارے قائدین کے ساتھ تعصب کا مظاہرہ کرنے کے بجائے اصل مجرموں کی گرفتاری کی طرف توجہ دیں پارٹی رہنما سے ملاقات کرنے اور انھیں آئینی و قانونی ماہرین کے زریعے اپنے مقدمے لڑنے کی سہولت میسر ہونی چاہے، بیان میں احمد علی کوہزاد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا