وزیراعلیٰ جام کی سعودی عرب کی86ویں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت

  • September 26, 2018, 12:47 am
  • National News
  • 33 Views

اسلام آباد (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سعودی سفیر کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کی 86ویں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں پہنچنے پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا وزیراعلیٰ نے انہیں یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور سعودی عرب کی سلامتی و ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں وفاقی وزراء پاریمنٹیرینز اور دیگر ممالک کے سفراء بھی شریک تھے۔