میر عبدالقدوس بزنجو کی انتخابات میں کامیابی چیلنج

  • September 26, 2018, 12:46 am
  • National News
  • 43 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی انتخابات میں کامیابی کو چیلنج کردیا گیا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز جسٹس عبداللہ بلوچ پرمشتمل الیکشن ٹریبونل کے روبرو درخواست گزار خیر جان نے انتخابی عذرداری دائر کی الیکشن ٹریبونل نے درخواست کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی ۔