وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی جمعرات کو گوادر اور تربت کا دورہ کرینگے

  • September 26, 2018, 12:46 am
  • National News
  • 28 Views

کوئٹہ (خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی جمعرات کو گوادر اور تربت کا دورہ کرینگے بعض صوبائی وزراء ان کے ہمراہ ہونگے اس موقع پروزیراعلیٰ بلوچستان کو گوادر اور تربت میں پانی کے مسئلہ اور امن وامان اور ترقیاتی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی جائیگی جبکہ رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالرؤف رند اور اکبر آسکانی تربت پہنچ گئے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان کی تربت اور گوادر کے دورے کے موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان تربت اور گوادر میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کرینگے۔