عوام کو سابقہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیاجائے ، ایچ ڈی پی

  • September 26, 2018, 12:46 am
  • National News
  • 32 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبائی حکومت سے کہا گیا کہ عوام کو سابقہ حکومت کے دور کی ترقیاتی اسکیموں کی تفصیلات سے آگاہ کر کے یہ بتایا جا ئے کہ سابقہ حکومت نے پورے صوبے میں کتنے ترقیاتی کام کئے ، کتنے نئے اسکول بنائے ،کتنے ہسپتال تعمیر کئے کن اضلاع میں بنیادی مراکز صحت بنائے گئے،کہاں اور کتنے میٹر سڑکوں کی تعمیر کی گئی ،کتنے پارکوں کا اضافہ کیا گیا ،سیاحت،تجارت اور کاروباری ترقی کیلئے کیا اقدامات اٹھائے گئے،تفصیلات معلوم ہونے سے عوام کو اصل حقائق کے بارے میں درست معلومات حاصل ہو سکتی ہیں اور یہ تصدیق بھی کی جا سکتی ہیں کہ کیاحقیقی معنوں میں عوامی نمائندؤں نے عوام کی ترقی کیلئے کوئی اقدام کیا ہے ،بیان میں کہا گیا کہ جس طرح کی کارکردگی رپورٹ سابقہ حکومت کے دور کے متعلق کیا جا رہا ہے کہ عوام کو ہر قسم کی معلومات دیکرنمائندؤں کی کارکردگی کے متعلق آگاہ کیا جا ئے اسی طرح موجودہ عوامی نمائندئے بھی پابند ہیں کہ اپنی کارکردگی ہر سال عوام کے سامنے پیش کرکے یہ ثابت کریں کہ عوام نے جس طرح ان پر اعتماد کا اظہار کر کے انھیں حق نمائندگی دی ہیں عوامی نمائندئے بھی عوام کو تمام ترقیاتی و حکومتی اقدامات سے باخبر رکھ کر عوام کے معیار پر پورہ اتریں گے،بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ شہر میں سابقہ دور حکومت کے دوران کسی قسم کی ترقیاتی کام نہیں کئے گئے جو کچھ ہو ا ہے وہ سارے عوام کے سامنے اور روز روشن کی طرح عیاں ہے ،کوئٹہ کے تعلیمی اداروں،مراکز صحت ہسپتالوں میں کسی قسم کی ترقی نہیں کی گئی ہے جبکہ کھیلوں کے میدانوں کی حالت زار سے ظاہر ہو رہا ہے کہ سابقہ عوامی نمائندوں کو کھیل کے شعبے سے کسی قسم کی دلچسپی نہیں رہی، بیان میں کہا گیا کہ ایک روائت رہی ہیں کہ عوام کو ہمیشہ ترقیاتی اسکیموں اور پروگراموں سے لا علم رکھا جاتا ہیں اس روائت کو ختم ہونا چاہے اس کے بعد ہر چھوٹی بڑی تبدیلی و اسکیم کے بابت عوام کو آگاہ کر کے نئی روایات کی بنیاد ڈالی جا ئے،اس عمل سے اسکیموں کی شفافیت کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہیں اور عوام کی براہراست ترقیاتی امور میں شرکت کو ممکن بنایا جا سکتا ہیں۔