عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ،سردار کمال خان بنگلزئی

  • September 26, 2018, 12:46 am
  • National News
  • 50 Views

دشت(ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حلقہ پی بی 35 کے نامزد امیدوار سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ مستونگ کیباشعور عوام 14 اکتوبر کے دن میرے حق میں اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کرکے خدمت کا موقع دیں منتخب ہو کر مستونگ اور دور دراز علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے عوام ہماری طاقت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل دشت کے علاقہ یونین کونسل عاصم آباد کلی جمعہ خان سیاہ پشت میں انتخابی مہم کے دوران ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقے کے عوامی نمائندے اور معتبرین کثیر تعداد میں موجود تھے انہوں نے کہاکہ مخالفین ہمارے خلاف مختلف قسم کے پروپگنڈے کررہے ہیں مستونگ کے باشعور عوام ان پر یقین نہ کرے بلکہ 14 اکتوبر کو ہونے والے الیکش کی بھرپور تیاری کرکے مخالفین کو شکت دیں انہوں نے کہا کہ سابقہ دور اقتدار میں حلقہ انتخاب میں عوام کو مختلف منصوبوں میں ترقیاتی اسکیمات کروڑو کی لاگت سے فراہم کیے جس سے عوام مستفید ہورہے ہیں انشاء4 اللہ 14 اکتوبر کو بھی مستونگ ودوردراز علاقوں میں رہنے والے غیور عوام بھاری اکثریت سے مجھے ووٹ دیکر کامیاب بنائے گی