وزیراعظم کو خط لکھنے سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چائیے تھا، مولانا حیدری

  • September 24, 2018, 11:20 pm
  • National News
  • 34 Views

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی درجے میں سنجیدہ نہیں، وزیراعظم کو خط لکھنے سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیناچائیے تھا ، ہماری معیشت زبوں حالی کا شکار ہے ، مدنی ریاست کا دعوٰی کرنے والے پہلے صرف دعوی کرینگے یا ریاست مدینہ کے نظام عدل اور نظام معیشت کی طرف بھی جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اقدامات میں سنجیدہ نہیں ہے عالمی دینا میں ہماری جگ ہنسائی ہورہی ہے وزیر اعظم کو خط لکھنے سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینی چائیے تھی لیکن انہوں نے نہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا اور نہ ہی قوم کو اعتماد میں لیا انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہے لیکن مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں ورنہ حکومت کی حرکتیں ایسی ہے کہ انہیں حکومت کرنے نہیں دینی چائیے یہ ملک ہے نہ کہ کرکٹ میچ ہے ہمیں سنجیدگی سے مسائل کو لینی چائیے بھینسوں کے دودھ اور گاڑیوں کی نیلامی سے ملک کی معیشت کو نہیں چلایا جاسکتا انہوں نے کہا کہ حکومت کو کچھ مہینے اور سال تک دیکھینگے اور کچھ نہیں کہیں گے کہ وہ کیا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب ریاست مدینہ کی بات کی جاتی ہے تو صرف قوم کو دھوکہ نہ دیا جائے بلکہ ریاست مدینہ کا نظام عدل نظام معاشرت کی طرف ہمیں جانا ہوگا حکومت ایسی اقدامات کررہی ہے جس سے قوم وملک مسائل سے دوچار ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات فرد واحد کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ اور قوم کے اعتماد سے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کبھی پاکستان کی خودمختاری تسلیم نہیں کی اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پہ مسلسل بربریت کا ارتکاب کررہی ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہیں۔