بلوچستان بار کونسل کا آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

  • September 24, 2018, 11:19 pm
  • National News
  • 40 Views

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں بلوچستان یونیورسٹی میں تشدد اور گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں پشتو کلچر ڈے ہمیشہ ثقافتی طور پر ہر سال منایا جاتا ہے جس بلوچستان کے تمام طلباء4 طالبات شرکت ہیں اس ثقافتی پروگرام کو سپوتاژ کرنے کیلئے بلاجواز مداخلت اور تشدد ناقابل برداشت ہے جس کی تمام تر ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے بیان میں کہاگیا ہے کہ بلوچستان کے طلباء4 پر ہونے والے تشدد بلاجواز گرفتاری کے خلاف بلوچستان بار کونسل کے زیراہتمام آج بروز منگل 25 ستمبر کو پورے بلوچستان میں عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔