الیکشن ٹریبونل انتخابی اپیلوں کی سماعت ، فریقین کو نوٹسز جاری

  • September 24, 2018, 11:19 pm
  • National News
  • 36 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پرمشتمل الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258سے متعلق دائر انتخابی اپیلوں کی سماعت کی جس کے دوران درخواست گزار مولاناامیر زمان کی جانب سے ان کے وکیل نورجان بلیدی ایڈووکیٹ جبکہ سرداریعقوب خان ناصر کی جانب سے سید ایاز ظہور ایڈووکیٹ پیش ہوئے اپیلوں کی سماعت کے دوران ٹریبونل نے اپیلوں کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کے احکامات دے دئیے اور سماعت کو2اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ مذکورہ حلقے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سرداراسرار ترین رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔