فعال اور منظم تنظیم ہی کی بدولت قومی اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں ،اصغر اچکزئی

  • September 24, 2018, 11:19 pm
  • National News
  • 53 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ فعال اور منظم تنظیم ہی کی بدولت قومی اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں ، عوامی نیشنل پارٹی نے خدائی خدمتگار تحریک کی تسلسل کی حیثیت سے ہر مشکل اور کٹھن حالات کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے ، پارلیمانی سیاست ہماری جدوجہد کا ایک حصہ ہے جبکہ پشتون قوم ، پشتونخواہ وطن ، پشتو زبان ، پشتون کلتور ، روایات و اقدار اور اس کے فروغ ، وسائل پر اختیار ، منقسم پشتون اولس کو ایک غالب میں پرونے کیلئے پارٹی اپنی سیاسی نظریاتی اہداف کے محافظ کے طور پر ہر سطح پر جدوجہد کو اولیت دیتی رہے گی ۔ تنظیم کے ذمہ داران پر آج کل کے مقابلے میں زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کیونکہ کل تک ہم حقوق کی بات کرتے تھے آج ہمیں بقاء کا مسئلہ درپیش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی ضلع قلعہ عبداللہ ، تحصیل چمن کابینہ، صوبای کونسل کے اراکین ، حلقہ چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین ، الیکشن سیل ، پشتون ایس ایف ، نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر اسد خان اچکزی ، تحصیل صدر گل باران افغان بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں تنظیمی امور سے متعلق غور و خوض اور متعدد فیصلے کے گے ۔ اجلاس میں کی کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لایا گیا جو صحت ، تعلیم ، نادرا انتظامیہ سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر اولس کی خدمت اور محکمانہ مسال کے حل کیلئے ہمہ وقت موجود رہیں گے اور جلد ہی تحصیل چمن کے حلقوں کی تنظیمی دورے کے جائیں گے۔