غیرقانونی طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی خرید وفروخت پر پابندی عائد

  • September 24, 2018, 11:18 pm
  • National News
  • 75 Views

کوئٹہ (این این آئی)سابقہ نگران حکومت کے دور میں ہمسائیہ ممالک سے پیٹرول اور ڈیزل غیر قانونی طور پر لانے کی اجازت کس نے دی تھی حساس اداروں نے تحقیقات کاآغاز کردیا جلد کیس نیب کے حوالے کئے جانے کا امکان موجودہ حکومت نے غیر قانونی طور پر پیٹرو ل اور ڈیزل اندرون بلوچستان ، سندھ اور دیگر علاقوں میں سمگلنگ کرنے کی کوششوں کو ختم کردی اور غیرقانونی طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کردی ہے قابل اعتماد ذرائع نے این این آئی کو بتایا ہے کہ سابقہ نگران حکومت کے دور میں ہمسائیہ ممالک سے غیر قانونی طور پر پیٹرول اور ڈیزل بلوچستان کے راستے سندھ سمگلنگ کیا جاتا تھا اور غیر قانونی طور پر لائے جانے والے پیٹرول اور ڈیزل کو بلوچستان میں بھی فروخت کیا جاتا تھا حساس اداروں نے اس بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کس کے کہنے پر یہ غیر قانونی کاروبار کیا جاتارہا دوسری جانب نئی صوبائی حکومت نے فوری طور پر غیر قانونی طور پر ہمسائیہ ممالک سے پیٹرول اور ڈیزل بلوچستان کے راستے سندھ سمگلنگ کرنے کی کوششو ں کو ناکام بنادیاہے اور اس کی خرید وفروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے دوسری جانب جلد ہی رپورٹ مکمل کرنے کے بعد اس بارے میں کیس نیب کے حوالے کیا جائیگا۔