بلوچستان کی صوبائی مخلوط کابینہ میں مزید 2وزیر اور ایک مشیر کسی وقت بھی لیے جاسکتے ہیں

  • September 24, 2018, 11:17 pm
  • National News
  • 25 Views

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کی صوبائی مخلوط کابینہ میں مزید 2وزیر اور ایک مشیر کسی وقت بھی لیئے جاسکتا ہے اس وقت صوبائی کابینہ کے وزراء کی تعداد12ہے 18ترمیم کے بعد صوبے میں صوبائی وزراء کی تعداد 14ہونے چاہئے جبکہ مشیروں کی تعداد6ہونی چاہیے اور اس وقت 5مشیر ہیں ذرائع کے مطابق جلد ہی 2وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا جبکہ ایک مشیر کو بعد میں شامل کیا جائے گا اس طرح بلوچستان کی مخلوط حکومت میں شامل وزراء کی تعداد 14ہوجائیگی اور میشروں کی تعداد 6ہوجائیگی وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی نے کابینہ میں مزید 2وزراء اور ایک مشیر کے بارے میں مشاورت تقریباً مکمل کرلی ہے اور ان کے نام آخری مرحلے میں موجود ہیں ۔