رفیق سجاد زہری اورانکے ساتھیوں کو پیپلز پارٹی سے فارغ کردیا گیا ہے،حاجی علی مدد جتک

  • September 23, 2018, 11:01 pm
  • National News
  • 47 Views

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ رفیق سجاد زہری اورانکے ساتھیوں کو پارٹی ڈسپلن اور انتخابات میں پارٹی کاز کو نقصان پہنچانے پر پیپلز پارٹی سے فارغ کردیا گیا ہے اب ان افراد کا پاکستان پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی میں ہر صورت پارٹی ڈسپلن کو برقرار رکھا جائے گا اورکسی کو بھی پارٹی ڈسپلن یا پارٹی کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رفیق سجاد زہری اورانکے ساتھیوں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی کو نقصان پہنچایا جس پر انکی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے اب ان افراد کا پاکستان پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ رفیق سجاد زہری اورانکے ساتھی پیپلز پارٹی کے نام کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔