امن وامان اسلامی نظریات کے اساس ہے ، جے یوآئی

  • September 23, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 43 Views

چمن (آئی این پی) امن وامان کی فضاء قائم کرنا اسلامی نظریات میں اولین ترجیحات ہیں اسلام نے ہمیں ایک انسان کے ناحق خون سے ہمیشہ روکا ہیں اور یہ تلقین کی ہیں اسلام میں رواداری ،معافی اور بھائی چارے کیلئے دوسرے مسلمان کا خیال کرنا ہی اسلامی اصول ہیں اور اس کی تلقین ہمیں کائنات کے مالک اور دوجہاں کے سردار حضرت محمدمصطفی ؐ نے دی ہیں اورموجودہ حالات میں خصوصاََ قلعہ عبداللہ مختلف قبائلی تنازعات اور بے امنیت سے دوچار ہیں ہمسایہ ہمسائے کے خون کا پیاسا ہیں جوکہ تباہی کے سواء کچھ نہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمدحنیف نے گلستان میں امن جرگے کے کیمپ کے دورے کے موقع پر خصوصی خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزیدکہاکہ امن وامان علاقے میں ترقی کی ضمانت ہیں جس کیلئے ہم سب نے یکجا ہوکر کوشش کرنی ہونگی اور امن جرگہ کے لالا یوسف خلجی کا بھی ساتھ دینا ہوگا جو انہوں نے علاقے میں امن وامان کیلئے ایک بہترین خدمت شروع کررکھی ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ ضلع قلعہ عبداللہ جوکہ بلوچستان میں سب سے پسماندگی کاشکارہیں ایک توپورے پاکستان میں صوبہ بلوچستان پسماندہ ترین قرار دیاگیاتھا اور بلوچستان میں ضلع قلعہ عبداللہ ہر حوالے سے بھی پسماندگی کا شکار ہیں جوکہ تشویشناک ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ ضلع قلعہ عبداللہ میں آباد مختلف قبائل کے درمیان قبائلی تنازعات کے باعث غیر ترقی یافتہ رہ گیاہیں انہوں نے مزیدکہاکہ ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات کی پابندی کرے اور اسلام نے ہمیں ہمیشہ یہ درس دیاہیں کہ ہم اسلامی روایات میں اپنے آپس میں بھائی چارے کی فضاء قائم کریں اور یہ قبائلی تنازعات وطن کی تباہی اور اللہ کی نافرمانی کے سواء اور کچھ نہیں ہے انہوں نے علاقے کے تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ علاقے کے امن کی خاطر امن جرگے کا ساتھ دیں ۔