دہشتگردی ناسور کی شکل اختیار کرچکی ہے ،اے این پی

  • September 19, 2018, 11:59 pm
  • National News
  • 177 Views

کوئٹہ (پ ر )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں قلعہ سیف اللہ میں دو لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ دہشتگردی اور بدامنی پھیلا کر مٹھی بھر شرپسند سماج دشمن عناصر امن غارت کرنا چاہتے ہیں اس سے پہلے پشین بازار میں تین لیویز اہلکاروں کو شہید کیا گیا اب کی بار قلعہ سیف اللہ میں لیویز رسالدار اور اس کے دودن بعد لیویز اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے شہید کیاگیا قلعہ سیف اللہ ،پشین کے عوام امن پسند ہیں ان اضلاع میں بدامنی کی اس لہر کو بے نقاب کرناہوگا بیان میں کہاگیاکہ انتہاپسندی ،دہشتگردی ایک ناسور اور وباء کی شکل اختیار کرچکی ہے یہ کسی ایک فرد،جماعت ،گروہ یا مسلک تک محدود نہیں رہی بلکہ اس کی روک تھام کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانا پڑینگی نیشنل ایکشن پلان پر اس کے اصل روح کے مطابق اور تمام نکات پر عملدرآمد کرنے سے ہی اس ناسور سے جان خلاصی ممکن ہے دہشتگردوں ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرکے شریف النفس شہریوں ،عوام الناس کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجائے ،بیان میں ان واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ اور لواحقین سے گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے شہداء کی درجات بلندی کی دعا کی ،بیان میں زخمیوں کی فوری علاج ومعالجے اور واقعات میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیاگیاہے ۔