عبدالرؤف رند کی سیکرٹری وڈی جی فشریز سے ملاقات

  • September 19, 2018, 11:59 pm
  • National News
  • 130 Views

کوئٹہ (پ ر )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر مشیر فشریز وزیراعلی بلوچستان میر عبدالرؤف رند،سیکٹری فشریز ارشد بگٹی،ڈی جی فشریز بالاچ عزیز کی پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے حوالے سے تفصیلی میٹنگ پسنی فش ہاربر اتھارٹی سمیت محکمہ ماہی گیری کے حوالے سے وزیر اعلی بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی کے ساتھ جلد تفصیلی میٹنگ ہوگی مشیر فشریز میر عبدالرؤف رند. ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے جس طرح بلوچستان کی غیور عوام نے ہمیں مینڈیٹ دے کر اسمبلیوں تک پہنچایا ہے انشاء4 اللہ ہم بلوچستان کی عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے.