اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے عدلیہ اور جمہوریت کا وقار بلند ہوا، جمعیت

  • September 19, 2018, 11:59 pm
  • National News
  • 104 Views

کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناحافظ حمداللہ‘جنرل سیکرٹری حاجی سازالدین‘مولاناولی محمدترابی‘مولوی خدائے دوست‘حاجی عبدالصادق‘مفتی رحمت اللہ،میراسحاق زاکرشاہوانی‘مولوی فیض اللہ،حکیم مولوی حبیب اللہ اورکابنہ کیدیگراراکین نے اپنے بیان میں کہاکہ نوازشریف کو وزیراعظم کے منصب کیساتھ اختیارمانگنے کی سزادی گئی تھی عدالتی فیصلے نے جمہوری قوتوں کو روح بخشی اور اس فیصلے سے عدالت اورجمہوریت کا وقاربلندہوا انہوں نے کہاکہ محرم کا مہینہ امام حسین کی سنت پر عمل پیراہونے کادرس دیتاہے انہوں نے کہاکہ نوازشریف سے ہمارے سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگرموجودہ دورمیں جس طرح اس نے جمہوریت کی مضبوطی اورآمریت کواپنے دائرہ کارتک محدودکرنے آمریت پسندقوتوں کو اپنے فرائض منصبی سے کام رکھنے کی آواز اٹھائی اوربااختیارہوکرنظام حکومت چلانے کا عزم کیا اس کی سزاء یہ دی گئی کہ جھوٹے مقدمات تھونپے گئے اورملک کوغیرجمہوری راہ پرڈال دیاگیا انہوں نے کہاکہ سیاسی اخلاقی رموزسے ناآشنا لوگوں کواقتداردلاکرملک کاوقارعالمی سطح پر مجروح کیاگیا انہوں نے کہاکہ عدالت نے جس جرأت کیساتھ فیصلہ کیا اس سے عدالتی نظام پر اٹھنے والے سوالات دب گئے اوریہ بات کھل کرسامنے آئی کہ عدالتیں ہی ملک کو جمہوری راستے پر گامزن کرنے میں اہم کردار اداکرسکتی ہیں انہوں نے کہاکہ مسلح تنظیموں اورمسلح شخصیات کی حوصلہ آفزائی ہی سے ملک میں بدامنی کو فروغ ملا اورپرائیویٹ مسلح دستے نمودارہوئے اس قسم کے معاملات ایک جمہوری ملک کو کمزورکرنے کیعوامل پیداکرتے ہیں لہٰذا ہم سب کو اپنے معاملات سے سروکار رکھنی چاہئے۔