ضمنی بجٹ نے حکمرانوں کے ارادے ظاہر کردیئے،ایچ ڈی پیچ

  • September 19, 2018, 11:58 pm
  • National News
  • 156 Views

کوئٹہ ( پ ر ) ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں گزشتہ روز وفاقی حکومت اور وزیر خزانہ کی طرف سے ضمنی بجٹ پیش کرنے اور غریب عوام و سرکاری ملازمین پر ٹیکس کے نفاذ کے ذریعے مہنگائی کا طوفان لانے پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک طرف مخصوص طبقات پر عنایتوں کی برسات کے ذریعے مراعات یافتہ طبقے پر مہربانیاں کی گئیں تو دوسری طرف پہلے سے مہنگائی یا غربت کے ہاتھوں ہر لمحے ذلت کا سامنا کرنے والے عوام کی زندگی مزید تلخ کر دی گئی،بیان میں کہا گیا کہ ضمنی بجٹ کے ذریعے پی ٹی آئی کے سرکارکی اگلے5سال تک نیت و ارادے ظاہر ہو گئے ہیں ،اپنے انتخابی وعدوں اور دعوؤں کی برعکس حکمران جماعت نے جس طرح کے اقدامات کے ذریعے مہنگائی مسلط کرنے کی شروعات کی ہیں اسی وجہ سے ملک سے غربت کی بجائے غریبوں کا خاتمہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ،گیس کی قیمتوں میں میں اضافہ کر کے ملک کے سرد علاقوں بالخصوص بلوچستان اور کے پی کے عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی ہے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے دوران بلوچستان کے صارفین کو بھی ملک کے گرم علاقوں کے صارفین کی طرح دیکھا گیا اور ان پر وہی شرائط مسلط کی گئیں ،جو سندھ اور پنجاب کے صارفین کے ساتھ روا رکھی گئی ہیں،حالانکہ بلوچستان کے سرد اضلاع کے صارفین کوکم از کم 800یونٹ تک کم نرخ پر گیس کی فراہمی کے لئے لائحہ عمل کی ضرورت تھی جبکہ روزمرہ اشیائے صرف پر ٹیکسوں کے نرخ میں اضافے کے بجائے ٹیکس چھوٹ کی پالیسی اختیار کی جاتی تو بہتر ہوتا،سرکاری ملازمین جن سے جبری ٹیکس لیا جا رہا ہے انھیں مزید مراعات دے کر ملک سے کرپشن اور رشورت خوری کے خاتمہ کی طرف توجہ دی جا ئے تو ملک کو کھربوں روپے کی بچت کی طرف ایک قدم اٹھایا جا سکتا تھا،بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے سابقہ حکومتوں کی طرح تمام زور غریب عوام کو دبانے اور انھیں ختم کرنے پر ہی صرف کرنے پر لگا کر روائتی حکمرانی کا ثبوت دیا۔