خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

  • September 19, 2018, 11:58 pm
  • National News
  • 215 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق گزشتہ روز خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹرسکیل پر شدت3.0ریکارڈ کی گئی ہے زلزلے کے بعد لوگ خوف زدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ،زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 83کلومیٹر شمال مشرق کی طرف تھاجس کی زیرزمین گہرائی 23کلومیٹر تھی۔