میر حاصل خان بزنجو کا میاں نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر)محمدصفدرکو رہائی پر مبارکباد

  • September 19, 2018, 11:54 pm
  • National News
  • 144 Views

کوئٹہ ( آئی این پی )نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وسینیٹر میر حاصل بزنجو نے میاں محمد نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمدصفدر کو رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہر سے آئے ہوئے افراد سے متعلق عمران خان کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ہم پارلیمنٹ اور اس کے باہر سٹیزن بل کی مخالفت کرینگے ،پی ایس ڈی پی کی کٹوتی کو روکنے کیلئے صوبائی حکومت اسٹینڈ لیں ،بجٹ کٹوتی اور دیگر حربے 18ویں ترمیم کے خلاف سازشوں کے علاوہ کچھ نہیں الیکشن میں ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اکرم بلوچ ،رحمت صالح بلوچ ،اسحاق بلوچ ،ملک نصیر شاہوانی ،نوراحمد بنگلزئی ،علی احمد لانگو،عبیدلاشاری ودیگر بھی موجود تھے ۔نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل بزنجو نے نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمدصفدر کو رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کسی صورت بھی وزیراعظم کے باہر سے آئے ہوئے افراد شہریت دینے کے حق میں نہیں ہے ڈان اخبار میں رپورٹ تاکہ حکومت نے سٹیزن بل لا رہی ہے حالانکہ سابق حکومت کے دور میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے ہوا تھا کہ باہر سے آئے ہوئے افراد واپس جائیں گے ان کے ممالک نے ان کے لیے مکان اور روزگار کے حوالے سے اقدامات مکمل کئے ہیں عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ بیان اور سٹیزن بل پر نیشنل پارٹی پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر ہر سطح پرمخالفت کریگی ،انہوں نے کہاکہ سابق حکومتی دور میں باہر سے آئے ہوئے افراد کی یہاں رہائش میں 6ماہ کی توسیع کی بات ہوئی تھی انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے سیکرٹری خزانہ کابیان تھاکہ حکومت کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے پیسے نہیں ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کو پی ایس ڈی پی سے متعلق واضح اسٹینڈ لیناچاہیے اور صوبے کی پی ایس ڈی پی میں کٹوتی کو روکاجائے کیونکہ این ایف سی ایوارڈ کو آئینی تحفظ حاصل ہے ،بجٹ کٹوتی اور دیگر حربے 18ویں آئینی ترمیم کے خاتمے کی کوششیں ہیں جسے ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو بھی کردارادا کرناچاہیے حکومت کو صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل رہے گی ،انہوں نے کہاکہ آئین کا آرٹیکل 6آئین کو چھیڑنے والوں کے خلاف ہے ۔صحافیوں کے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق اتفاق ہوگیاتھا اس حکومت سے ہمارا این سی سی آئی کے دفتر اور این ایف سی ایوارڈ پر اختلاف تھا کوئی بھی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں کٹوتی نہیں کرسکتا کیونکہ اس کو آئینی تحفظ حاصل ہے،ہمیں بلوچستان کے مسائل کو ایوانوں تک پہنچاناہوگا، انہوں نے کہاکہ آئین میں جوچیزیں طے کرلی گئی ہیں انہیں کیوں چھیڑا جارہاہے الزام لگانا آسان بات ہے شاید ہمارے ساتھ زیادتی بھی ہوئی ہے ،انہوں نے کہاکہ باہر سے آئے ہوئے افراد سے متعلق میکنزم تیار ہوچکاہے اس سلسلے میں محکمہ سیفران ،نادرا،افغان حکومت اور خود افغان سفیر جنہوں نے مختلف جگہوں کا دورہ بھی کیاہے انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کواس وقت بھی روکنے کی کوشش کی گئی ناکامیاب رہی اور ایک بار پھر اس ترمیم کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر کام ہورہاہے ،وفاقی حکومت 8وزارتیں ختم کررہی ہیں تو 8نئی وزارتیں بنا رہی ہیں ،اپنے دور میں این ایف سی ایوارڈ کیلئے لڑتے رہے ہیں غیر آئینی اقدامات کیخلاف اپوزیشن ایک پیج پر ہے۔