سپریم کورٹ بار کے انتخابات کیلئے بلوچستان سے عہدیداروں کا اعلان

  • September 19, 2018, 11:53 pm
  • National News
  • 144 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے وکلاء اور ہادی شکیل لائرز پینلز نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے صدر اور دیگر عہدیداران کے ناموں کااعلان کردیاہے ۔گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وکلاء پینل اور ہادی شکیل پینل کے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ ،علی احمد کرد ایڈووکیٹ،ہادی شکیل ایڈووکیٹ،بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شاہ محمد جتوئی ایڈووکیٹ ،عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ ،نجم مینگل ایڈووکیٹ ،اکرم شاہ ایڈووکیٹ ودیگر کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات اکتوبر میں ہونگے اس سلسلے میں انڈیپنڈنٹ لائرزفورم کی جانب سے صدر کیلئے علی احمد کرد ،نائب صدر کیلئے سید سلیم اخترجبکہ ایگزیکٹو ممبران کیلئے انوارالحق کاکڑ،غلام اعظم قمبرانی اور لیاقت ترین امیدوار ہونگے ،انہوں نے کہاکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کی جانب سے علی احمد کرد کو نامزد کیاگیاہے موصوف نے جمہوریت ،عدلیہ بحالی ودیگر میں اہم کرداراداکیاہے انہوں نے کہاکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کی جانب سے اس سے قبل امان اللہ یاسین زئی امیدوار تھے بیماری کی وجہ سے اور ان کی مشاورت کے بعد ان کے نام کو ڈراپ کرکے علی احمد کرد کو صدر کیلئے نامزد کیاگیاہے ۔صحافیوں کے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 27اکتوبر کوہونگے جس میں تقریباََ3ہزار سے زائدووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کے آرٹیکل 6سے متعلق فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا ایک اور سوال کے جواب میں کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کاکہناتھاکہ نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن(ر)محمدصفدر کو آئین کے تحت رہائی ملی ہے ،ہم قانون کے پاسدار ہے ۔