عدالت عالیہ کوئٹہ میں ٹریفک اور صفائی کے مسائل کا از خود نوٹس لے ، جمعیت نظریاتی

  • September 18, 2018, 11:26 pm
  • National News
  • 88 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر مولاناقاری مہراﷲ کی صدارت میں ہوا اجلاس میں جماعتی فعالیت ضلعی شوریٰ اجلاس طلبی، شہر میں عوام کو درپیش صفائی اور ٹریفک کے مسائل اور مشکلات ودیگر امور پر تفصیلی غور ہوا اجلاس میں صفائی اور ٹریفک کے اہم مسئلے پر جلد عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاگیا اور کہاگیاکہ محکمہ بلدیات اور ٹریفک آفیسران کو باربار آغاہ کرنے کے باوجودمسئلے کے حل کیلئے کوئی توجہ نہ دی گئی صفائی کیلئے اربوں روپے مختص ہونے کے باوجود کوئٹہ شہر سے کچرے کا ڈھیر بن چکاہے سیوریج لائنیں کچرے کی وجہ سے بند ہیں اور گندہ پانی سڑکوں پر بہہ رہاہے لنک روڈ غوث اور پشتوندرہ کی سیوریج لائن 9ماہ سے بند ہے نئی گاڑیاں اور خاکروب کوئٹہ شہر کی تین چار گلیوں تک محدود ہیں اربوں روپے غبن ہورہے ہیں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے بارہا ٹریفک آفیسران کو آگاہ کیاگیالیکن ٹریفک آفیسران کوئی توجہ نہیں دے رہے سرکی روڈ، سبزل روڈ، میکانگی روڈ جام رہتے ہیں اور تجاوزات کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، انہوں نے کہاکہ عدالت عالیہ ٹریفک اورصفائی کے مسئلے کا از خود نوٹس لے ،ازخود نوٹس نہیں لیاگیاتو جمعیت نظریاتی جلد عدالت عالیہ سے رجوع کرے گی،دریں اثناء جمعیت نظریاتی بلوچستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے گیس سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے ٹیکسز کے نفاذ اور منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی قوم پہلے ہی مہنگائی تلے دبی ہوئی ہے رہی سہی کسر نئی حکومت کے نئے ٹیکسز گیس ودیگراشیاء کی قیمتوں نے پوری کردی جمعیت نظریاتی بلوچستا ن کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی، ملک امان اﷲ کاکڑ، مولانا عبدالستار کاکڑ، مولوی محمد حیات، قاری عبدالباسط، مفتی شمس اﷲ مفتی شفیع الدین، حاجی حبیب اﷲ، قاری عبدالباسط، مولوی نعمت اﷲ شیرانی، حلیم شاہ عبیداﷲ حقانی، سالار عبدالولی نے کہاکہ عمران خان کی نئی حکومت کو اپنے انتخابی منشور کے مطابق قوم کو ریلیف دینا چاہیے تھا لیکن آتے ہی گیس بجلی کی قیمتیں بڑھادیں اور نئے ٹیکسز لگادیئے، انہوں نے کہاکہ حکومت مہنگائی میں اضافہ واپس لے۔