مہاجہرین کو شناختی دستاویزات کے اجراء کی پالیسی افسوسناک اور قابل قبول نہیں،نیشنل پارٹی

  • September 17, 2018, 12:01 am
  • National News
  • 156 Views

ڈھاڈر(ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے صوباء جنرل سیکرٹری میر عبدالخالق بلوچ۔سیکرٹری برائے انسانی حقوق نادر چھلگری ایڈوکیٹ۔رکن مرکزی کیمٹی چیر مین میران بلوچ نے کہا ہے کہ غیر ملکی مہاجہرین کو شناختی دستاویزات کے اجراء کی پالیسی افسوسناک اور قابل قبول نہیں۔حکومت ملک کو اس طرع کے غیر دانشندانہ فیصلوں اور عمل سے بدامنی۔عدم استحکام اور۔مزید اقتصادی بحران سے دوچار کرنے کی کیفیت پر عمل پیراء4 ہے۔جو کہ اس حکومت کی سیاسی نا پختگی کا ثبوت ہے جس کو ملک کے عوام مسترد کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈھاڈر میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیکہا۔ اجلاس میں پارٹی کی تنظیم۔علاقاء اور ملکی صورتحال پر بحث مباحثہ ہوا۔مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ملک کی اولین جماعتوں سے ہے جو کہ پارٹی کے اندر جمہوری کلچر اور ورکرز کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔پارٹی کی اعلء قیادت نے طویل سیاسی جدوجہد کے زریعے اس مقام کو حاصل کیا ہے۔اکتوبر میں پارٹی کانگرس اسی تسلسل کی کھڑی ہے۔کارکن پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے تنظیم کاری کے عمل کو جاری رکھیں۔مقررین نے موجودہ حکومت پر نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ برسر اقتدار حکومت سیاسی بالغی اور دانشمندی سے نابلد ہے۔اس لئے وہ بغیر کسی حکمت عملی سے فیصلے کررہی ہے۔انہوں نے کہا ملک آج جو انتشار کی کیفیت۔اقتصادی بحران کا شکار۔دہشت گردی و انارکی سے دوچار ہے وہ صرف اور صرف غیر ملکی مہاجرین خصوصا افغان مہاجرین کی بدولت ہے۔نیشنل ایکسن پلان میں غیر ملکی مہاجرین کی انخلا پر اتفاق رائے ہوا ہے اور وہ باقاعدہ نیشنل ایکشن پلان کا حصۂ ہے۔جس پر عمل کرنا حکومت کی ذمہداری بنتی ہے۔اس لئیغیر ملکی مہاجرین کو دستاویزات کی فراہمی کی پالیسی کو ملک کے عوام رد کرتے ہیں۔