پاکستان کا مستقبل گوادر سے وابستہ ہے ،نور محمد دمڑ

  • September 17, 2018, 11:59 pm
  • National News
  • 95 Views

کوئٹہ(پ ر) صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ/واسا نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل گوادر سے وابستہ ہے گوادر میں پانی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کوئٹہ شہر میں پانی کی سنگین صورتحال کے پیش نظر پہلے ہی واٹر ایمرجنسی نافذ کر چکے ہیں اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکس ای این پی ایچ ای گوادر سرور مینگل کی جانب سے گوادر میں پانی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ کے دوران کہی ایک ایکس ای این پی ایچ نے گوادر کو درپیش پانی کے بحران سے متعلق بتایا کہ گوادر میں ڈی سیلینیشن پلانٹ فنڈز نہ ہونے کے باعث بند پڑا ہے جسے فعال بنانے کیلئے 60کروڑ کی خطیر رقم کی ضرورت ہے اس وقت بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گوادر میں پانی کی فراہمی کیلئے مشکل حالات سے دو چار ہیں صوبائی وزیر نے نے یقین دہانی کروائی کہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے فوری طور پر رابطہ کر کے انہیں صورتحال سے آگاہ کیاجائیگا اور جلد ہی گوادر کا دورہ کر کے ان معاملات کا بذات خود جائزہ لوں گا صوبائی وزیر نے کہا کہ گوادر اس وقت عالمی سطح پر بڑی اہمیت اختیار کر چکا ہے جس کا بخوبی اندازہ ہے گوادر کی عوام کو ہر صورت پینے کے صاف پانی کے مسئلہ کو حل کریں گے یہ اس وقت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔