کوئٹہ ،ساتویں محرام الحرام کا جلوس آج برآمد ہوگا

  • September 17, 2018, 11:59 pm
  • National News
  • 359 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ترجمان کے مطابق 7ویں محرم الحرام کا جلوس 18ستمبر بروز منگل کو دوپہر اڑھائی بجے (2:30)پر امام بارگاہ ہزارہ کلاں میکانگی روڈ اور ناصر العزا امام بارگاہ سے براستہ پرنس روڈ ،آرٹ سکول روڈ ،آرچر روڈ، لیاقت بازار،جنکشن چوک ،پرنس روڈ سے ہوتا ہوا نماز مغرب سے پہلے اختتام پذیر ہوگا جس میں شہر کے ماتمی دستے اور انجمنیں شرکت کریں گی جلوس کے ناظم اعلیٰ صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس سید محمد داود آغا ہونگے انکے ہمراہ عہدیداران اور ارکان بلوچستان شیعہ کانفرنس ،اتحاد تاجران و انجمن تاجران بلوچستان کے نمائندے و دیگر ماتمی دستوں کے نمائندے ہونگے سیکورٹی انچارج کی زیرسرپرستی رضاکاران ،شیعہ کانفرنس اور انتظامیہ کی مدد کریں گے اسی طرح ارکان شیعہ کانفرنس ماتمی دستوں اورانتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے اس ضمن میں وہ کسی گاڑی ،مسکوک چیز یا شخص کی تلاسی بذریعہ پولیس اہلکاران کے مجاز ہونگے کسی بھی مسئلہ پر وہ ناظم اعلیٰ سے رابطہ کریں گے اور اپنی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کریں گے نیز ٹیپ ریکارڈر ساتویں محرم کے جلوس میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی ذوالجناح کے ساتھ ذوالجناح کمیٹی کے ارکان ہونگے عزاداروں اور ماتمیوں سے گزارش ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں کسی بھی افواہ یا موبائل ایس ایم ایس پیغام کا کسی سے ذکر کرنے سے قبل از خبر کی تمام مصدقہ ذرائع اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ذمہ داران سے تصدیق کرلیں دریں اثناء مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کی جانب سے آج ساتویں محرم کے جلوس کیلئے اللہ دادترین سید حسن آغا اللہ داد اچکزئی ظفر گلستان احسان کاکڑ صحبت خان نصیب اللہ باسط ترین ذیشان نور شنواری نے فورسسز کی مختلف ٹیموں کے ساتھ جلوس کے روٹ پر واقع دکانوں کو اپنی نگرانی میں چیک کراکر سیل کرائیں اس دوران دکانداروں کا تعاون حسب روایت مثالی رھا دکانداروں نے دکانیں چیک کرانے میں بھرپورتعاون کا مظاہرہ کیا بعض دکاندار بے خبری کی وجہ سے دکانیں بند کرکے چلے گئے تھے بعد میں انجمن تاجران کے نمائندوں کی موجودگی میں تالے توڑ کر دکان چیک کرنے کے بعد نئے تالے لگائے گئے ہر ٹیم انجمن تاجران شیعہ کانفرنس ایف سی افسر پولیس افسر اسپیشل برانچ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اراکین پر مشتمل تھی مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے تمام اداروں کے بھرپورتعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور دکانداروں کو مثالی تعاون پر خراج تحسین پیش کیاگیا مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی ترجمان اللہ داد ترین نے دسویں محرم کے روٹ پر واقع دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ نویں محرم بروز جمعرات اپنی دکانوں میں رہیں نویں محرم کو دن کے بارہ بجے سے سیلنگ شروع ہوگی ساتویں محرم کیلئے سیل شدہ دکان سیل کے باوجود دوبارہ کھول کر چیک کی جائیگی اس کیلئے دکانداروں کو چاہیے کہ وہ اپنی دکانوں میں موجود رہیں تاکہ تالہ توڑنے کی نوبت نہ آئے۔