ملک میں اسلامی قوانین جمعیت کی جدوجہد کا ثمر ہیں، مولانا واسع

  • September 17, 2018, 11:57 pm
  • National News
  • 86 Views

کوئٹہ (پ ر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام عوام کی نمائندہ جماعت ہے جماعت نے ہر دور میں عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور صوبے میں بسنے والے اقوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ماضی کی طرح آج بھی بلوچستان کے عوام کے ساتھ نا انصافی کرتے ہوئے صوبے کو پسماندہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر ملنے والے وفود سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہر دور میں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور 73کے آئین کی دفاع کیلئے کوشش کی ہے آج اگر ملک میں اسلامی قوانین موجودہیں تو یہ جمعیت علماء اسلام کے قائدین کی مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حکمرانوں میں امریکہ کے سامنے ڈٹ کھڑے ہونے کی صلاحیت نہیں ہے اسلام اور پاکستان دشمن امریکہ پہلے ہی سی پیک منصوبے کی مخالفت کر چکا ہے سی پیک میں ترقی کے حوالے سے جب بلوچستان کی باری آئی تو موجودہ حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر صوبے کو ایک بار پھر پسماندگی کی جانب دھکیل دیا اس ملک میں صحیح معنوں میں تبدیلی آگئی ملک میں غربت کو ختم کرنے کی بجائے گیس اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مخالف پاکستان کی ترقی کے مخالف ہیں مگر اب جو حکمران سی پیک منصوبے کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں تو ان کو کن القابات سے نوازا جائے عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کس طرز کی حکمرانی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوام کی نمائندہ جماعت ہے جماعت نے ہر دور میں عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور صوبے میں بسنے والی اقوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ماضی کی طرح آج بھی بلوچستان کے عوام کے ساتھ نا انصافی کرتے ہوئے صوبے کو پسماندہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے