قبائلی عداوتیں ، منافرتیں ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،اصغر اچکزئی

  • September 17, 2018, 11:57 pm
  • National News
  • 105 Views

کوئٹہ ( آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ قبائلی عداوتیں ، منافرتیں ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، علاقہ گلستان سرسبز وشاداب میلوں اور ثقافتی نمو کا مرکز تھا ، عرصہ 30 سالوں سے کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے امن آشتی و خوشحالی کی جانب گامزن ہر کوشش کا ساتھ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان عبدالرحمن زئی میں امن جرگہ کے کیمپ میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف لالایوسف خلجی اور ان کے ساتھیوں کا فرض نہیں بلکہ یہ ہم سب کا فریضہ ہے میں اپنی جانب سے یہاں پر موجود شرکا کو اس کارخیر میں ہر طرح کے تعاون اور مدد کا یقین دلاتا ہوں بلکہ ہر مشکل موڑ پر مجھے اپنے ساتھ پاؤگے کیونکہ قبائلی عداوتیں اور دشمنیاں ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے آج یہاں کے عوام تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ صحت ، تعلیم ، پینے یک پانی ناپید ہوچکا ، آج کے اس جدید دور میں بھی نہ تو یہاں اچھے سکول ، کالج ، ہسپتال و ڈسپنسریاں اور نہ ہی اس میں اساتذہ کرام اور معالج موجود ہیں جو کہ انتہائی تکلیف دہ اور باعث تشویش امر ہے لہذا وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ یہاں کے غیور اولس قبائلی عمائدین ، علماء حق اور نوجوان آگے آکر اس ناسور سے جان خلاصی کے لئے اپنا کردار اد اکریں تاکہ یہ علاقہ اور یہاں کے برادر قبیلے سیال ، مہذب اور ترقی کی جانب سے محو سفر ہو ۔ اس موقع پر امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی کمیٹی کے اراکین نے اصغر خان اچکزئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پہلے سے ہی قبائلی دشمنیوں کے خاتمے میں پیش پیش رہے ہیں اور ان کی یہ حیثیت کردار علاقے میں امن کے قیام میں معاون اور مدد گار ثابت ہوا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ اصغر خان اچکزئی اور دیگر قبائلی معتبرین امن کے قیام کے لے اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔