ٹریفک اہلکار کو گاڑی سے کچلنے کے متعلق کیس میں گواہ کا بیان قلمبند

  • September 17, 2018, 11:56 pm
  • National News
  • 227 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب داؤد خان ناصر کے روبرو پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماء وسابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کے خلاف ٹریفک پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچلنے کے متعلق دائر مقدمہ کی سماعت ہوئی جس کے دوران ایک گواہ کا بیان قلم بند کر لیا گیا۔گزشتہ روز ٹریفک اہلکار عطاء اللہ کو گاڑی سے کچلنے کے مقدمہ کی سماعت کے موقع پر عبدالمجید خان اچکزئی اور ان کے وکیل کامران مرتضیٰ ایڈوو کیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایک گواہ علی نواز بھی عدالت میں موجود تھے جس نے اپنا بیان قلم بند کروا دیا جس پر وکیل صفائی کی جانب سے جرح مکمل کرلیا گیا۔بعدازاں سماعت کو 24ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔