سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹر ی نے کرایہ داری ایکٹ کے خلاف دائر کیس نمٹا دیا

  • September 17, 2018, 11:56 pm
  • National News
  • 167 Views

کوئٹہ (این این آئی) سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹر ی نے کرایہ داری ایکٹ کے خلاف دائر کیس نمٹا دیا سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان کرایہ داری قانون سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل بینچ نے کی،سماعت کے دورا ن عدالت نے ریمارکس دئیے کہ 1945 کا برطانوی کرایہ داری قانون 1947 کے بعد ختم ہوچکا ہے لہذا کیس کو نمٹا دیا جاتاہے عدالت نے کرایہ داری قانون سے متعلق کیس نمٹا دیا۔دریں اثناء سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں 15درخواستوں کو نمٹا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں 16 درخواستوں پر سماعت ہوئی،سماعتیں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل بینچ نے کیں،عدالت نے 16 میں سے 15 درخواستوں کو شنوائی کے بعد نمٹا دیا،نمٹائی گئی درخواستوں میں سے 14 ذاتی نوعیت کی تھیں،سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں آج بھی کیسز کی سماعت جاری رہے گی۔