شناختی کارڈ دینے کا اعلان‘بنگالی اور افغان برادری کا جشن‘مٹھائی تقسیم عمران خان زندہ باد کےنعرے

  • September 17, 2018, 8:26 pm
  • Breaking News
  • 931 Views

کراچی (جنگ نیوز)وزیراعظم عمران خان کی جانب سےبنگالیوں اور افغانیوں کوشہریت دینے کے اعلان پربنگالی اور افغان برادری میں خوشی کی لہردوڑ گئی‘ فنڈریزنگ تقریرکے دوران جب وزیراعظم عمران خان نےبنگالیوں اور افغانوں کو شہریت دینے کا اعلان کیا تو دونوں برادریوں کےلوگ گلیوں میں نکل آئےاورمٹھائیاں تقسیم کیں۔انہوں نےاس موقع پرعمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔افغان باشندوں نےکہاکہ ہم چالیس سال سے پاکستان میں رہ رہےہیں اور اس ملک میں پیدا ہوئےہیں‘وزیراعظم نےشہریت دینے کااعلان کرکےدل جیت لئے ہیں۔