’نیب نے اب تک 297 ارب قومی خزانے میں جمع کرائے‘

  • September 17, 2018, 8:24 pm
  • Breaking News
  • 203 Views

چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 297 ارب قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

نیب ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہاکہ میگا کرپشن کیسز کو میرٹ کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ بدعنوانی ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،نیب حالیہ پالیسی میں نوجوانوں کو اہمیت دے رہا ہےتاکہ انہیں ابتدائی عمر میں ہی کرپشن کے بارے میں آگہی دی جاسکے۔

چیئرمین نیب نے کہاکہ محکمہ علاقائی دفاترکاماہانہ،ششماہی اورسالانہ بنیادوں پرجائزہ لےرہاہے۔