پشین دھماکے میں شہید ہونے والے 3لیویز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

  • September 14, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 155 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پشین دھماکے میں شہید ہونے والے 3لیویز اہلکاروں کی نماز جنازہ پشین ریسٹ ہاؤس میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی جی لیویز فورس ،کمشنر کوئٹہ ،سیکٹر کمانڈر ایف سی ، ڈی پی او پشین ،کمانڈنٹ ایف سی سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ جمعہ کو پشین بائی پاس پرنامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا تھا جس سے گاڑی میں سوار 3لیویز اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکارزخمی ہوگیا تھا۔