اسسٹنٹ کمشنر برشور کی گاڑی بم دھماکے میں تباہ 3محافظ شہید ،ڈرائیورزخمی

  • September 14, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 146 Views

کوئٹہ+پشین (خ ن+ویب ڈیسک)پشین کی مصروف ترین شاہراہ میں بائی پاس پر ڈی سی آفس کے قریب اسسٹنٹ کمشنر برشور کی گاڑی کے قریب رموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں 3لیویز اہلکار شہید جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ، دھماکہ کے وقت اسسٹنٹ کمشنر گاڑی میں موجود نہیں تھے ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام ، چیئرمین سینٹ میرصادق عمرانی کی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت جبکہ صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی تفصیلات کے مطابقپشین کی مصروف ترین شاہراہ مین بائی پاس پر ڈی سی آفس کے قریب چلڈرن پارک کے سامنے اسسٹنٹ کمشنر برشور کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3لیویز اہلکار شہید جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔دھماکے کے وقت اسسٹنٹ کمشنر برشور امیر زمان کاکڑ گاڑی میں موجود نہیں تھے لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو مکمل گھیرے میں لیکر بائی پاس کو ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا لاشوں اور زخمیوں کو پشین ہسپتال پہنچایا گیا جہاں زخمی ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں پانچ سے چھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا دھماکے میں شہید اہلکاروں کی شناخت لیویز دفعدار عبدالباقی، سپاہی جعفر خان اور سپاہی عصمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ڈرائیور عین الدین کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی اور ایم پی اے بلوچستان اسمبلی الحاج اصغر ترین نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے ہسپتال میں زخمی ڈرائیور کی عیادت بھی کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعے پر افسردہ ہیں تخریب کاروں کو انکے ٹھکانوں سے نکال کر گردنیں دبوچ دیں گے ہمارے حوصلے بلند ہیں لیویز فورس کے جوانوں نے ہمیشہ جانیں قربان کر علاقے کی حفاظت کی ہے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا دھماکے سے سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ضلع پشین کی تحصیل برشور میں اسسٹنٹ کمشنر برشور کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی کاروائی میں تین سیکیورٹی اہلکاروں کے شہید اور دو کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلی نے دھماکے کے شہدا کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلی نے کہا ہے کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ہمارے ہیرو ہیں، وزیراعلی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کاروائیوں کے ذریعہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور ان کے مذموم مقاصد کو پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وزیراعلی نے انتظامیہ کو دھماکے میں ملوث دہشت گرد عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے پشین بم دھما کے کی مذمت کر تے ہوئے لیویز اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیاا ور کہا ہے کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے شہداء کی درجات بلندی کے لئے دعا کی گئی اور غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہے ۔قائمقام گورنر بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پشین میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکہ کی شدید مزمت کی ہے دھماکے میں 3لیویز اہلکارشہید ہوگئے ۔انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ محرم کے مقدس مہنیے میں دہشت گردی ایسے واقعات نہ صرف قابل مذمت بلکہ انتہائی افسوسناک بھی ہیں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلدازجلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔قائمقام گورنرنے مزید ہدایت کی ماہ محرم الحرام عوامی مقامات ،تجارتی مراکز اور عبادت گاہوں پر سیکورٹی کو مزید سخت کیا جائے اور دہشت گرد عندصر پر کٹر ی نظر رکھی جائے ۔انہوں نے دھماکہ میں شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کے درجات بلند ی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے پشین میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر ہونیوالے دھماکے میں تین لیویز اہلکاروں کی شہاد ت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ فوری طور پر طلب کر لی دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا اور صوبے کا امن خراب نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پشین میں اسسٹنٹ کمشنر کے قریب ہونیوالے دھماکے کی مذمت کر تے ہیں اور دھماکے میں شہید ہونیوالے تین لیویز اہلکاروں کی شہادت پر دکھ ہوا اور غمزدہ خاندان کیساتھ ہے واقعہ میں زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کر دی گئی انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی چا ہتے ہیں اور امن وامان کی صورتحال کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے دہشت گردوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ۔