بلوچستان ہائی کورٹ نے سردار نور محمد بنگلزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کر نے کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی

  • September 14, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 391 Views

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان ہائی کورٹ نے حلقہ پی بی 35سے امیدوار سردار نور محمد بنگلزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کر نے کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی اور محکمہ زراعت ،اکاؤ ٹنٹ جنرل بلوچستا ن کو حکم دیا ہے کہ سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دینے کے باوجود بھی دو سال تک تنخواء بھیجنے کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے ،تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں حلقہ پی بی 35 مستونگ کے ریٹرننگ افسر کی جانب سے سردار نور محمد بنگلزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کر نے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس نعیم اختر افغان نے سماعت کی ،دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حلقہ پی بی 35سے ضمنی انتخاب میں امیدوار سردار نور محمد بنگلزئی محکمہ زراعت میں گریڈ 17کے ملازم ہیں انکی تنخواء سبی کے نجی بینک میں اب بھی جارہی ہے لہذا انکے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں ،سردار نور محمد بنگلزئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکے موکل نے سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کا نو ٹیفکیشن یکم مئی 2016کو جاری ہوچکا ہے لیکن اسکے باجود بھی گذشتہ دوسالوں سے انکے بینک اکاؤنٹ میں تنخواء آتی رہی جس سے انکے موکل لاعلم تھے واقعہ کا معلوم ہونے پر 7جون کو 5لاکھ 26ہزار 5سو روپے سرکاری خزانے کو واپس کردئیے گئے ہیں ،سماعت مکمل ہونے پر جسٹس نعیم اختر افغان نے سردار کمال بنگلزئی کی جانب سے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے سردار نور محمد بنگلزئی کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے اہل قرار دے دیا جبکہ انہو ں محکمہ زراعت کے سیکرٹری اور اکاؤٹنٹ جنرل بلوچستان کو حکم دیا کہ دو سال تک تنخواء بھیجنے والے ذمہ داروں کے خلاف بھی ضابطے کی کاروائی کی جائے اور اس حوالے سے رجسٹرا ر بلوچستا ن ہائی کورٹ کو آگاہ کیا جائے