چمن پھاٹک سے شہباز ٹاؤن فیز 3تک بننے والی سڑک کا دوبارہ سروے کر نے کے احکامات جاری

  • September 14, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 631 Views

کوئٹہ (خ ن )بلوچستان ہائی کورٹ نے چمن پھاٹک سے شہباز ٹاؤن فیز 3تک بننے والی سڑک کا دوبارہ سروے کر نے کے احکامات جاری کردئیے ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد کامران ملاخیل پر مشتمل پنچ نے شہباز ٹاؤن کے رہائشیوں کی جانب سے چمن پھاٹک کو شہباز ٹاؤن سے ملانے کے لئے بنائی جانے والی سڑک پر نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیسپاک کو حکم دیا ہے کہ چمن پھاٹک تا شہباز ٹاؤن فیز 3تک بنائی جانے والی سڑک کا دوبارہ سروے اور فیزیبلٹی رپورٹ بنائی جائے اس حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر کنسلٹنٹ فرم سے بھی مشاورت کریں اور مربوط اقدامات اٹھائیں جبکہ منصوبے کا دیگر کام ڈیزائن کے مطابق جاری رکھا جائے جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی سماعت میں علی احمد کاکڑایڈوکیٹ، خلیل الرحمن ایڈوکیٹ ،سلیم لاشاری ایڈوکیٹ کوئٹہ پیکج کے پروجیکٹ دائریکٹر سمیت دیگر حکام پیش ہوئے ۔