چالیس سال سے لگی آگ سے ہر گھر متاثر ہوا ہے نہ محافظ محفوظ ہیں، اے این پی

  • September 14, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 136 Views

کوئٹہ (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی نے پشین دھماکے اور اس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں ،چالیس سال سے لگی آگ سے ہر گھر متاثر ہوا ہے نہ محافظ محفوظ ہیں نہ ہی عام عوام خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں جب تک نیشنل ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد نہیں ہوتا دہشت گردی ،ا نتہاء4 پسندی اور بدامنی کی راہ نہیں روکی جاسکتی۔اے این پی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری ہونے والے بیان میں اسسٹنٹ کمشنر پشین کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے اور اس کے نتیجے میں تین لیویز اہلکاروں کی شہادت کو بہت بڑا المیہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب بے گناہ انسانوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا تینوں اہلکار اپنی ڈیوٹی نبھاتے ہوئے شہادت کے اعلیٰ رتبے پرفائز ہوئے ہیں ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی مگر ان کی قربانی کا اعترا ف کرنے کے ساتھ ساتھ اس نکتے پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے کہ چالیس سالوں سے ہمارے بے گناہ لوگ کیوں مارے جارہے ہیں یہاں نہ تو محافظ محفوظ ہیں نہ وکیل ، نہ ڈاکٹر اور نہ ہی عام عوام ہر طبقہ دہشت گردی ، انتہاء4 پسندی اوراس آگ سے متاثر ہوا ہے جو چالیس سالوں سے لگی ہوئی ہے اس آگ سے ہر گھر متاثر ہوا ہے۔ پشین سے پہلے کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی اسی طرح کے واقعات پیش آتے رہے ہیں پارٹی نے پہلے بھی بار بار کہا ہے آج بھی پارٹی یہی سمجھتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات اٹھانے کی ضرور ت ہے اس سلسلے میں سابق دور حکومت میں ملک کی تمام قیادت نے مل بیٹھ کر نیشنل ایکشن پلان تیار کیا تھا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے جب تک نیشنل ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد نہیں ہوتا دہشت گردی اور انتہا پسندی کی راہ نہیں روکی جاسکتی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی ایکشن لینے کی ضرورت ہے اچھے اور برے کی تمیز کئے بغیر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ہمارے صوبے کو اللہ تعالیٰ نے ہر طرح کے وسائل سے مالا مال فرمایا ہے مگر بدقسمتی سے یہاں سابقہ حکومتوں کی عدم توجہی اور بدامنی کے واقعات نے صوبے کے عوام کو پسماندہ رکھا ہے اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو اس کے لئے بدامنی ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ وقت کی اولین ضرورت ہے۔ بیان میں پشین بم دھماکے کے شہداء4 کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جاسکے اور صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔