وزیراعلیٰ جام کمال کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

  • September 14, 2018, 11:07 pm
  • National News
  • 139 Views

کراچی /کوئٹہ ( آئی این پی )گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے آج گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبوں کے درمیان مختلف شعبوں میں زیادہ قریبی تعاون،باہمی مسائل کے حل کے لئے رابطہ کی ضرورت اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبوں کے مابین مسائل کا تسلی بخش حل بات چیت کے ذریعہ آسانی سے نکالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان وسائل سے مالا مال ہے، وزیر اعلی بلوچستان نے گورنر سندھ کے ہمراہ گورنر ہاؤس کے قائد روم کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے گورنر سندھ کی جانب سے گورنر ہاو س کو عوام کے لئے کھولے جانے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کو ایک تاریخی عمارت کے ساتھ ساتھ بابائے قوم کی ذاتی اشیاء اور پاکستان کی ابتدا کی تاریخ کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم ہوگا۔