انتخابات میں جمہوریت کا ساتھ دینے کی سزا ملی،ڈاکٹر مالک بلوچ

  • September 13, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 186 Views

کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مرکزی سکریٹریٹ میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی حقیقی سیاسی جماعت ہے جو بلوچستان کے عوام کی قومی ، معاشی اور سیاسی حقوق کے حصول کی جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہار جیت سے سیاسی پارٹیاں نہ بڑھتی ہیں اور نہ ختم ہوتی ہیں یہ سیاسی عمل ہے ہمیں اس میں ثابت قدمی کے ساتھ اپنی سیاسی و قومی جدوجہد کو آگئے بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات پاکستان کی انتخابی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ہمیں شکست نہیں ہوئی بلکہ ہمیں جمہوریت کے ساتھ ہونے کی سزادی گئی ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ الیکشن جمہوریت پسند اور ان کے مخالفین کے درمیان مقابلہ تھا جس میں نیشنل پارٹی ثابت قدم رہی ۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے مرکزی کانگریس کی تیاریاں شروع کریں اور پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر تک پہنچائیں۔ انہوں نے چمن اور پشین سے پارٹی میں شامل ہونے والے رہنما عبدالرزاق خلجی،سراج خان درانی، حاجی سردارآغاصالح زء، سعداللہ، بسم اللہ،نوراحمد،احسان اللہ سمیت دیگر ساتھوں کو پارٹی میں باقائدہ شمولیت پر خوش آمدید کہانیشنل پارٹی میں شامل ہونے والے رہنما عبدالرزاق خلجی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو فعال و منظم بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گئے اس دوران پارٹی کے مرکزی رہنماوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔