بلوچستان میں کینسر ہسپتال کا قیام کو یقینی بنایا جائے ،آغا حسن بلوچ

  • September 13, 2018, 11:02 pm
  • National News
  • 74 Views

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صحت سے متعلق مثبت اور عملی اقدامات کیلئے جہد کرینگے بلوچستان میں کینسر اور کارڈیالوجی ہسپتالوں کے قیام ‘ کڈنی سینٹر کی توسیع ‘ لیویر ٹرانسپلانٹ کے شعبہ کو فعال کرنے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ٹراما سینٹروں کے قیام کیلئے صوبائی و مرکزی حکومتوں سے رابطہ کیا گیا تاکہ فوری طور پر اقدامات کئے جائیں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی کوشش رہی ہے کہ بلوچستان میں کینسر ہسپتال کا قیام کو یقینی بنایا جائے صحت سے متعلق جو اہم مسائل ہیں ان جانب حکمرانوں کی توجہ مبذول کراتے رہیں گے پارٹی نے بلوچستان کے اجتماعی معاملات کو وزارتوں پر ترجیح دی کیونکہ پارٹی کے سامنے عوامی کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ہم نے وفاقی حکومت کے سامنے جو نکات رکھے ان کا جلد از جلد حل چاہتے ہیں بلوچستان میں زچہ و بچہ کی شرح اموات بھی بہت زیادہ ہیں اس حوالے سے ماضی میں اربوں کے فنڈز ہونے کے باوجود بیسک ہیلتھ سینٹر کا قیام عمل میں نہیں لایا جا سکا انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان بھر میں تمام شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ہم عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں بلوچستان کے عوام نے پارٹی کو مینڈیٹ دیا جسے چند علاقوں میں چرا لیا گیا لیکن اس کے باوجود بلوچستانی عوام کی خدمت ہماری لئے اہمیت رکھتی ہے جس کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہی ہے۔