وزیراعلیٰ سے نومنتخب سینیٹر میر سرفراز بگٹی کی ملاقات

  • September 13, 2018, 11:02 pm
  • National News
  • 109 Views

کوئٹہ (خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے نومنتخب سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کے روز یہاں ملاقات کی اور سینٹ کے انتخاب میں انہیں کامیاب بنانے پر وزیراعلیٰ کے شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے توقع ظاہر کی کہ سینیٹر میر سرفراز بگٹی ایوان بالا میں بلوچستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے صوبے کے مسائل اجاگر کرنے میں ایک اہم آواز ثابت ہوں گے ۔ میر سرفراز بگٹی نے یقین دلایا کہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔